عید میلاد النبی منانے والے بھائیوں سے ہمارے دس سوال*
*عید میلاد النبی منانے والے بھائیوں سے ہمارے دس سوال* _____________________ تحریر : عبدالغفار سلفی، بنارس 1. حدیث کی کتابوں میں بقیہ دو عیدیں جنہیں ہم عیدین بھی کہتے ہیں ان کی تمام تر تفصیلات موجود ہیں اور عید میلاد النبی جس کی چہل پہل پہ بقولِ شاعر ہزاروں عیدیں نثار ہیں اس کا کہیں کوئی ذکر نہیں ملتا؟ نہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عید کی کوئی نماز پڑھی؟ نہ عیدین کی طرح آپ نے عورتوں کو اس عید کے لیے نکلنے کا حکم دیا؟ آخر کیوں؟ 2. اعلان نبوت کے بعد تقریباً بائیس مرتبہ آپ کی حیات مبارکہ میں "عیدوں کی یہ عید" آئی مگر ایک مرتبہ بھی آپ نے یہ عید کیوں نہیں منائی؟ اگر منائی تو کہیں کسی حدیث میں کوئی ذکر کیوں نہیں؟ 3. وہ انصار مدینہ جو دل و جان سے اپنے شہر میں آمد رسول کے منتظر تھے اور جس دن رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے درمیان تشریف فرما ہوئے انہوں نے خوشیاں منائیں بھی، ان سے بھی کوئی ثبوت نہیں ملتا کہ انہوں نے ہر سال رسول کی پیدائش کا جشن منایا ہو، آخر کیوں؟ 4. اگر یہ فرض کر لیا جائے کہ رسول اکرم فداہ ابی وامی تواضع اور خاکساری کے پیکر تھے اس لیے آپ نے خود ...